آلو کو پيس کر پتلے کپڑے ميں رکھ کر پوٹلي بناليں، اسے آنکھوں کے نيچے ہلکے ہاتھوں سے مليں، آلو ميں، پايا جانيوالا اينزائم سياہ حلقوں کو دور کرتا ہے، يہ نسخہ باقاعدگي سے استعمال کرسکتے ھيں۔


ايک چمچ عرق گلاب، ايک چمچع ککڑي کا رس اچھي طرح ملاليں، اسے روئي کے ٹکڑے سے آنکھيں کے نيچے لگائيں، عرق گلاب اور ککڑي ميں پائے جانيوالا عناصر کيلشيم، فاسورس، آئرن، ميگنيشيم، وٹامن سي، وٹامن اي، وغيرہ، عناصر ڈارک سرکل کو دور کر ديتے ھيں، اور جلد کو غذائيت دے کر آنکھوں کو خوبصورت بناتے ھيں۔


ايک چمچہ کھيرے کا رس، چار بوند شہد، چار بوند آلو کا رس، چار بوند بادام کا تيل ان سب کو اچھي طرح ملاليں، روئي کے ٹکڑے سے آنکھوں کے سياہ حلقوں پر لگائيں، يہ نسخہ ڈارک سرکل دورکرنے کے لئے کافي مفيد ہوتا ہے، کھيرا، شہد، آلو،اور بادام ميں پائے جانے والے عناصر ڈارک سرکل کو دور کرتے ھيں۔


پودينے کے نرم پتوں کو باريک پيس ليں، اس پيسٹ کو آنکھوں کے ڈارک سرکل پر لگائيں، پودينے کے پتوں ميں زيادہ مقدار ميں کيلشيم، فاسفورس، آئرن، وٹامن اے، عناصر پائے جاتے ھيں، يہ نسخہ روزانہ استعمال کرنے سے ڈارک سرکل کا مسئلہ ختم ہوجاتا ہے۔


رات کو ايک بادام دودھ ميں بگھو ديں، صبح اٹھ کر بادام کوپيس ليں، اسے آنکھوں کے سیاہ حلقوں پر لگائيں، خشک ہوجانے پر پاني سے دھو کر صاف کرديں، بادام ميں پروٹين، وٹامن، معدني عناصر، کيلشيم ، ميگنيشيم آئرن، فارسفورس وغيرہ مطلوبہ مقدار ميں پائے جاتے ھيں، جو جلد کے سياہ پن کو بليچ کرکے صاف کرديتے ھيں، يہ نسخہ روزانہ استعمال کرنے سے سياہ حلقوں کا مسئلہ پيدا نہيں ہوتا۔


کھيرے کو کوٹ کر گھسانے سے جو جھاگ نکلتي ہے۔اس جھاگ سے سياہ حلقے دور ہوجاتے ھيں، اس جھاگ ميں ہر طرح کا اينزائم پايا جاتا ہے جو سياہ پن کو دور کرتا ہے۔


تلسي کے پتوں کو اچھي طرح پيس کر آنکھوں کے نيچے لگائيں، پندرہ منٹ کے بعد ٹھنڈے پاني سے صاف کرديں، تلسي کے پتوں ميں پائےجانے والے عناصر ڈارک سرکل کو دور کرنے ميں مددگار ثابت ہوتے ھيں، اسے باقاعدگي سے استعمال کر سکتے ھيں۔


ايک چمچع ٹماٹر کے رس ميں دو بوند ليموں کا رس ملا کر ڈارک سرکل لگائيں، دس منٹ کے بعد ٹھنڈے پاني سے صاف کرديں، ٹماٹر اور ليموں ميں وٹامن اے، سي ،کيلشئيم ، فاسفورس، آئرن وغيرہ عناصر پائے جاتے ھيں، ٹماٹر ميں پايا جانے والا لائيکو پن نامي عنصر فري ريڈيکلز کو دور کرتا ہے، جلد ميں نکھار پيدا کرتا، اور سياہ پن کو دور کرتا ہے، يہ نسخہ بھي روزانہ استعمال کرسکتے ھيں۔


آدھا چمچ شہد ميں دو تين بوند سنگترے کا رس ملا کر سياہ حلقوں پر لگائيں، دس پندرہ منٹ بعد پاني سے صاف کر ليں، شہد اور سنگترے ميں پائے جانے والے عناصر سياہ حلقوں کو دورکرنے ميں مدد کرتے ھيں، اور جلد کو صاف کرتے ھيں، يہ نسخہ روزانہ استعمال کريں، سنگترے نہ ملنے پر ليموں کا رس ملايا جاسکتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment

 
Top