چکن پکوڑے

اجزاء:
بون لیس چکن۔۔۔۔ آدھا کلو یا حسب مرضی
لیموں۔۔۔۔ ایک عدد
انڈا۔۔۔ ایک
ہری مرچیں کٹی ہوئی۔۔۔ چار
بیسن۔۔۔۔۔ ایک کپ
ہرا دھنیا۔۔۔۔ ایک گٹھی باریک کاٹ ڈالیں
دہی۔۔۔۔۔ ایک ٹی اسپون
زیرا پاؤڈر۔۔۔۔ ایک ٹی اسپون
کالی مرچ۔۔۔۔ ایک ٹی اسپون
ادرک باریک کاٹ لیں۔۔۔۔ ایک ٹیبل اسپون
لال مرچ۔۔۔۔۔ ایک ٹیبل اسپون یا حسب مرضی
نمک۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ
نیم گرم پانی۔۔۔۔ حسب ضرورت


ترکیب:
چکن پیسز کو ادرک اور نمک میں کچھ دیر کے لیے میرینیٹ ہونے رکھ دیں۔ 


پیسز کو کسی چیز سے دبا کر ذرا فلیٹ بھی کر دیں۔ 


بلینڈر میں دو ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ڈال کر چٹنی بنا لیں۔

اب ایک پین میں تھوڑا سا تیل ڈال کر چکن پیسز ڈالیں اور فرائی کریں تاکہ پانی خشک ہو جائے۔

پھر لیموں کا جوس، کالی مرچ، زیرا پاؤڈر اور لال مرچ ڈال کر مکس کریں۔

پھر ٹھنڈا ہونے رکھ دیں۔

ایک برتن میں بیسن، گرین چٹنی جو بنائی تھی، نمک، دہی اور انڈا ڈال کر خوب مکس کریں۔

اب ایک ایک پیس آمیزے میں لت پت کر کے پکوڑے تلیں، ہیں جی۔ 

یہ شیف زبیدہ طارق کی ریسپی ہے۔ 

ایک اور ریسپی میں چکن تلنے کے بجائے ابال لیں۔

جن کو ہربز پسند ہیں تو وہ روزمیری، تھائم اور اوریگانو بھی چٹکی بھر ڈال سکتے ہیں۔

بعض ریسپیز میں چکن کے کچے پیسز ہی آمیزے میں ملا کے تلے جاتے ہیں۔ لیکن مجھے اس طرح نہیں پسند کہ گوشت تو اتنی جلدی نہیں گل سکتا نا جتنے پیاز وغیرہ کے پکوڑے۔ تو اس لیے سب اپنی مرضی کا طریقہ اپنائیں بس اجزاء نوٹ کرنا اچھی بات ہے۔



0 comments:

Post a Comment

 
Top