چنے اور مونگ کی دال کے پکوڑے۔۔۔

اجزاء:
چنے کی دال ایک کپ
مونگ کی دال ایک کپ
پیاز باریک کٹی ہوئی ایک عدد درمیانی
باریک ہری مرچ چار سے پانچ
ثابت لال مرچ حسب ضرورت
نمک حسب ضرورت
زیرہ حسب ضرورت
ثابت دھنیہ حسب ضرورت
باریک کتری ہوئی ہرا دھنیہ

ترکیب
چنے اور مونگ کی دال سحری کے وقت سے بھگو کر رکھ دیں۔۔۔شام میں انکو پیس لیں۔۔ویسے تو گرینڈر میں پیس لیں مگر ہمارے گھر میں نانی وغیرہ سِل پہ پیس لیتیں تھیں۔
اب توے کو ہلکا گرم کریں اور اس پہ زیرہ ثابت دھنیہ اور ثابت لال مرچ بھون لیں۔۔۔پھر ان کو ہاون دستہ اگر دستیاب نہ ہو ہاون دستہ تو کسی برتن میں کوٹ لیں اچھی طرح۔۔۔۔
چنے اور مونگ کی پسی ہوی دالوں میں یہ اجزاء ملائیں پھر پیاز نمک ہری مرچ باریک کٹی ہوئی ہرا دھنیہ ڈال کے پانی ڈال کے آمیزہ بنا لیں اور انکو ڈیپ فرائے نہیں کرنے تھوڑے سے تیل میں تلیں ہلکی آنچ پہ۔۔۔۔۔دال کے پکوڑے تیار ہیں انکو ہرے دھینے کی چٹنی کے ساتھ کھائیں یہ بہت مزے کے لگتے ہیں

0 comments:

Post a Comment

 
Top